بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مور بھارتی اداکار کشال پنجابی نے خودکشی کرلی،لاش کے پاس سے تحریری نوٹ برآمد،جانتے ہیں اس میں کیا لکھا تھا؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور بھارتی اداکار کشال پنجابی نے خودکشی کرلی، لاش ان کے گھر سے بر آمد کرلی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے نامور اداکار کشال پنجابی کو ان کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

اداکار کی موت کی خبر سب سے پہلے ان کے دوست کرنویر بوہرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب پولیس کو کشال پنجابی کے گھر سے اُن کی لاش برآمد ہوئی تو اس کے ساتھ پولیس کو ایک تحریری نوٹ بھی ملا جس میں انہوں نے اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے لکھا ہوا تھا۔ تحریری نوٹ میں اداکار کی جائیداد کا 50 فیصد حصہ ان کے والدین اور بہن میں یکساں طور پر تقسیم کئےجائے جبکہ باقی کا 50 فیصد حصہ ان کے 3 سالہ بیٹے کیان کو دیئے جانے کی وصیت کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اپنے تحریری نوٹ میں اپنی خودکشی کے متعلق کچھ بھی نہیں لکھا تھا۔کشال پنجابی نے انسٹا گرام پر اپنی آخری پوسٹ میں اپنی اور 3 سالہ بیٹے کیان کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی تھی۔کشال پنجابی نے بھارت کے نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے جبکہ کچھ ریئلٹی شوز کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔واضح رہے کہ کشال پنجابی نے 2015 میں یورپی خاتون سے شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی زیادہ دن تک نہ چل سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…