ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن نے بی آر ٹی منصوبے کو برڈن ٹرانسپورٹ سروس کا نام دے دیا، حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن نے بی آرٹی پشاورکوبرڈن ٹرانسپورٹ سروس قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ نیب اور ایف آئی اے کی شروع کردہ تحقیقاتی عمل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں اور اس متعلق عدالتوں سے جوحکم امتناعی حاصل کیاہے اس کو ختم کرکے پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے آزادانہ تحقیقات کاآغاز کرے۔خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس کے دوران میاں نثار گل کاکاخیل کی تحریک التوا پربحث کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے کہاکہ

بی آرٹی پشاورکے باعث منٹوں کی مسافت گھنٹوں میں طے کی جارہی ہے حکومت نے پہلے پشاورہائیکورٹ کے تحقیقات کیلئے جاری کردہ حکم نامے کیخلاف سپریم کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا اوراب جب دوبارہ پشاورہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کاحکم دیاتوحکومت ایک مرتبہ پھرسپریم کورٹ چلی گئی تاکہ عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرے ہم اس بڑے منصوبے کی اصلاح چاہتے ہیں اورپشاورہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کوحکومت کھلے دل کیساتھ تسلیم کرتے ہوئے تحقیقات کی راہ میں روڑے اٹکانے سے بازرہے،پی پی کے رکن احمدکنڈی نے کہاکہ ریاست مدینہ کا بی آرٹی برڈن ٹرانسپورٹ سروس بن چکاہے یہ ایک تباہ کن منصوبہ ہے جوغلطیوں سے بھراپڑاہے ملی بھگت کے ذریعے بدعنوانی کی تمام حدیں عبورکی گئیں بی آرٹی کی تحقیقات کیلئے حکومت ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوانہوں نے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے ڈالرکی قیمت میں اضافے کو عجیب منطق قراردیتے ہوئے کہاکہ ڈالرکی قیمت میں ایک روپے اضافے سے ہم اربوں کے مقروض ہوجاتے ہیں لیکن صوبائی وزیرڈالرمیں اضافے پربغلیں بجارہے ہیں اے این پی کے صلاح الدین نے کہاکہ دنیاکے ترقیافتہ ممالک میں بھی ٹریفک جام کے مسائل ہوتے ہیں لیکن وہ اسے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہاں بی آرٹی پشاور کیلئے کوئی ہوم ورک نہیں ہوا حکومت کوپتہ ہی نہیں کہ اس شہرمیں کتنی ٹیکسیزاوررکشہ ہیں مسائل ہمیشہ حکومت ہی حل کرتی ہے لیکن ہمیں حکومت بھی نظرآنی چاہئے اس دوران کئی دیگراراکین اسمبلی نے بی آرٹی کو تنقیدکانشانہ بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…