منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

12 سال بعد لیاقت باغ میں بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، بڑی تعداد میں جیالے پہنچ گئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کی مقامی قیادت نے 12سال بعد27دسمبرکو راولپنڈی لیاقت باغ میں بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جلسے کی تما م تیاریاں مکمل کر لیں بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کی جائے شہادت پر پہلی بار خطاب کریں گے جس میں اہم اعلان کریں گے جلسے کو بھرپور بنانے کے لئے دیگر صوبوں سے آنے والے جیالے جلسے سے ایک روز قبل ہی بڑی تعداد میں پنڈال میں پہنچ گئے جبکہ جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے

نفیسہ شاہ،سید نیئر حسین بخاری، مصطفی نواز کھوکھر، قمر زمان کائرہ اور پرویز اشرف،شیری رحمان سمیت مرکزی قائدین نے بھی جلسے کی تیاریوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جلسے کے لئے 100فٹ لمبا اور60فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ لیاقت باغ کے اندر اور باہر 4بڑی سکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں جلسہ گاہ میں مصنوعی روشنیوں اور بھاری ساؤنڈ سسٹم لگایا گیا ہے بلاول بھٹو کی آمد پر مقامی قیادت کی جانب سے شہر بھر میں خوش آمدید کے ہزاروں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں اس موقع پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیات نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے حکومت نالائق،نااہل اور سلیکٹڈ ہے جسے اب جان ہی ہو گا اور پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لئے بلاول بھٹو زرداری ہی وہ واحد لیڈر ہے جو عوام کے زخموں پر مرحم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے راولپنڈی میں جیالے بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال اور بی بی کی 12ویں برسی کویادگاربنانے کاعزم لئے ہوئے لیاقت باغ آئے ہیں آنے والے کارکنوں نے 2روز قبل ہی لیاقت باغ میں دیرے ڈال لئے ہیں جبکہ دن بھر پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے جاتے رہے ”زندہ ہے بھٹو زندہ ہے“،”زندہ ہے بی بی زندہ ہے“ اور ”جئے بھٹو“ کے نعرے لگاتے رہے پیپلز پارٹی راولپنڈی کی مقامی قیادت کی جانب سے شہر بھر کی طرح راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پربھی استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جوراولپنڈی کینٹ کے جنرل سیکرٹری عاصم ادریس،سینئر رہنما ملک ریاست،راجہ بشیر ودیگر کے زیر نگرانی جیالوں کے استقبال کے لئے دن رات فرائض سرانجام دیں گے کراچی سے آنے والے قافلوں میں 20سے زائد بسیں،کاریں شامل جبکہ ٹرین کی8 بوگیاں شامل ہیں جبکہ پاکستان بھر سے آنے والے جیالوں کی وجہ سے لیاقت باغ اور گردو نواح میں واقع ہوٹلوں میں جگہ کم پڑ گئی کئی لوگ گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…