گوادر(آن لائن)پاکستان کے سب بڑے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر کام کا آغاز کردیاگیا،حکومت چین کی اشتراک سے گوادرمیں بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیراتی کام کا سامان لیکر چینی بحری جہازگوادرپورٹ پر لنگراندازہوگیا،چالیس کنٹینروں سے بھری چینی بحری جہاز گوادرپورٹ پرلنگراندازہونے پر تقریب کا انعقاد کیاگیابلوچستان یونی ورسٹی کے طلباء اورطالبات نے استقبال کیا،کنٹینروں میں گوادرکے نئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیرات کے سامان موجود ہیں گوادرکے نیوانٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیرات شروع کردی گئی ہے ائیرپورٹ کی
تعمیرات کے لیئے چینی بحری جہاز ”ایم وی کیپ میل“ گوادرپورٹ پر لنگراندازہوگیا،بحری جہاز میں چالیس کے قریب کنٹینرلوڈ ہیں جن میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیرات کے سامان موجود ہیں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیراتی سامان پر مشتمل اس پہلی شپمنٹ کے استعمال کے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے یونی ورسٹی آف بلوچستان تربت کیمپس اور گوادرکالج کے طلباء اور طالبات کو بھی مدعو کیاگیا تھا جنہوں نے چینی بحری جہازکا استقبال کیا واضح رہے کہ گوادرمیں پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈاتعمیرہورہا ہے۔