لاہور( این این آئی )وزیر اعظم عمران خان کل جہلم میں 121 سال پرانے تاریخی منصوبے جلالپور کینال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔تقریب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سمیت دیگر شریک ہونگے۔وزیر اعظم عمران خان 115 کلومیٹر لمبی مصنوعی نہر کا افتتاح کریں گے جس کی تکمیل چار سال میں ہوگی اوراس منصوبے پر 48 ارب لاگت آئے گی۔
مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک قرض فراہم کرے گا جو بنجر زمین کو ذرخیز بنانے علاقے کی قسمت تبدیل کرنے کا ذریعہ بنے گی۔بنجر پڑی سینکڑوں ایکٹر علاقے کے عوام کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ سابق صدر جنرل ایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا۔ملکہ وکٹوریہ کی خدمت پر انگریز نے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدلنے کے لئے 1898 میں یہ منصوبہ تحفے میں دیا تھا۔