پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر تگڑا ہو گیا، سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر7پیسے مہنگا ہوگیا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 7پیسے کا اضافہ ہوا

جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.88روپے سے بڑھ کر154.95روپے اورقیمت فروخت154.98روپے سے بڑھ کر155.05روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.70روپے اور قیمت فروخت 155روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 170.50روپے اور قیمت فروخت 172روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 200روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے201.60روپے سے بڑھ کر 202روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.05روپے سے بڑھ کر 41.10روپے اور قیمت فروخت41.35روپے سے بڑھ کر 41.40روپے ہوگئی جب کہ یو اے درہم کی قیمت خرید42.05روپے سے بڑھ کر 42.10روپے اور قیمت فروخت42.35روپے سے بڑھ کر 42.40روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید 22روپے اور قیمت فروخت 22.90روپے مستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکا اضافہ ہواجس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونامزید400روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1484ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کے اضافے سے 86400ہزارر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 342روپے کے اضافے سے بڑھ کر74074روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت970روپے اوردس گرام کی قیمت832روپے مستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…