سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ریجن کے علاقہ جھامبڑ کے قریب مال بردار ٹرین کے پٹڑی سے اترنے اور بوگیاں کھائی میں گرنے کے حادثہ سے ٹریک پر آمدورفت معطل ہو گئی جس کو بحال کرنے کے لئے امدادی کرین کام میں مصروف رہی۔زرائع کے مطابق مال بردار گاڑی کراچی سے دادو جا رہی تھی کے کلورکوٹ کے علاقہ جھامبڑ کے قریب مال بردار ٹرین پٹڑی سے اتر گئی
اور اس کی 7 بوگیاں 6 فٹ گہری کھائی میں جا گرئیں۔اس حادثہ کی وجہ سے کوٹ ادو، کندیاں سیکشن پر تمام گاڑیوں کے لئے آمدروفت مطل ہو گئی اور ملتان سے راولپنڈی جانے والی اپ اور ڈاون ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔اس صورتحال پر ریلوے حکام نے کندیاں جنکشن سے امدادی کرین منگوا کر امدادی کاروائیاں شروع کیں جن میں دھند کے باعث دشواری کی اطلاعات ہیں۔