پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

کروم صارفین اب ایک بٹن سے میڈیا کنٹرول کرسکیں گے گوگل کروم نے عوام کے بڑے مسئلے کو حل کردیا،طریقہ سامنے آگیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ویب برائوزنگ کے دوران اکثر افراد بہت آسانی سے بھول جاتے ہیں کہ کس ٹیب میں ویڈیو یا گانے چل رہے ہیںاور اگر متعدد ٹیبز اوپن کررکھی ہیں تو ویڈیو یا آڈیو کو فوری روکنا مشکل ہوجاتا ہے مگر اب گوگل کروم میں اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے اور کروم میں ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے یا بٹن متعارف کرایاجارہا ہے جو برائوزر میں چلنے والی میڈیا فائلز کو پلے یا روکنا ممکن بنائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس بٹن کو کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ برائوزر میں کتنے ٹیبز میں میڈیا فائلز موجود ہیں اور وہاں سے ان کو پلے، پوز اور اسکیپ کے بٹنز پر کلک کیا جاسکتا ہے۔یہ بٹن یو آر ایل ایڈریس بار کے برابر میں 3 لائنیں اور موسیقی کے سائن والا ہوگا جس پر کلک کریں گے تو تمام میڈیا فائلز ڈراپ ڈائون باکسز میں نظر آئیں گی۔یوٹیوب ویڈیوز کی تو پریویو تصویر بھی نظر آئے گی جس سے ان کو پاز یا پلے کرنا آسان ہوگا۔اگر صارفین کسی آڈیو یا ویڈیو کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتے تو باکس کے اوپری دائیں جانب ایکس بٹن پر کلک کردیں، وہ اس وقت تک کے لیے غائب ہوجائے گی جب تک اس ٹیب کو دوبارہ ری لوڈ نہیں کرتے۔یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ نوٹیفکیشن شیڈ میں پلے کنٹرول سے ملتا جلتا ہے۔یہ فیچر پہلے جولائی میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا گیا تھا اور ستمبر میں بٹن کا ٹیسٹ شروع ہوا تھا۔مگر اب اسے کروم ورڑن 79 کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ہر ایک کے پاس دستیاب نہ ہو، مگر پھر بھی آپ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…