جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

جعلی ارسطو کہتے ہیں نوازشریف پرملکی خزانہ لوٹنے کا کوئی کیس نہیں، بیرون ملک اربوں کی جائیداد”یوگنڈا“کے خزانے سے بنی؟مراد سعید نے ن لیگ سے بڑا سوال کر دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کا دعویٰ کرنے والوں نے 31 ہزار ارب کا مقروض کیا، کرپٹ لیگ قیادت کو منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کا جواب دینا ہوگا۔ایک بیان میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ کرپٹ لیگ ترجمان روزانہ جھوٹے بیانات سے نوکری بچانے میں مصروف ہیں، (ن)لیگ کا نیشنل ایکشن پلان تو ”ڈان لیکس“جیسی سازشوں پرمشتمل تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کا سہرا پاکستان کی بہادر افواج اور پولیس کے سر ہے، آج سی پیک کا راگ الاپنے والوں نے ہر قومی منصوبے کو

میگاکرپشن کی نذر کیا۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جعلی ارسطو کہتے ہیں نوازشریف پرملکی خزانہ لوٹنے کا کوئی کیس نہیں ہے، ان سے پوچھیں بیرون ملک اربوں کی جائیداد”یوگنڈا“کے خزانے سے بنی؟وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بحالی کا دعویٰ کرنے والوں نے 31 ہزار ارب کا مقروض کیا، کرپٹ لیگ قیادت کو منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کا جواب دینا ہوگا۔مراد سعید نے کہا کہ آپکے دورمیں بجلی کا گردشی قرضہ 1200 ارب، گیس کا 150 ارب سے زیادہ تھا، تجارتی خسارہ جو 2014 میں 20 ارب ڈالرتھا، 2018 تک37 ارب ڈالر تک گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…