پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

ڈالر تو ڈالر بنگلہ دیشی ٹکہ بھی پاکستانی روپے پر بھاری پڑ گیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)سال2019کے دوران روپیہ امریکی کرنسی کے مقابلے 12 فیصد کمزور پڑا، بنگلا دیشی ٹکہ بھی پاکستانی کرنسی پر مزید بھاری ہوا۔تفصیلات کے مطابق 2019 روپے کے لیے رولر کوسٹر ثابت ہوا، پورے سال کے دوران روپے کے مقابلے میں

ڈالر 139 روپے سے بڑھ کر عوام کے لیے 155 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔26 جون 2019 کو امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 164 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی دیکھی گئی۔ تاہم بین الاقوامی ادائیگیوں کا زور کم ہونے اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے روپیہ بھی سنبھلنا شروع ہوا۔پورے سال کے دوران روپے کی قدر کا موازنہ دیگر کرنسیوں سے کیا جائے تو یورو 159 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 172 روپے 20 پیسے، پاونڈ 177 روپے 30 پیسے بڑھ 201 روپے 90 پیسے، سعودی ریال اس عرصے میں 37 روپے 10 پیسے کے بجائے اب 41 روپے 30 پیسے، یو اے ای درہم 38 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 25 پیسے کا ہوگیاآسٹریلوی ڈالر جو 31 دسمبر 2018 کو 98 روپے 50 پیسے کا مل رہا تھا اب 107 روپے کا ہوگیا، کینیڈین ڈالر اس عرصے میں 102 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 118 روپے 30 پیسے، دوست ملک چین کی کرنسی 20 روپے 80 پیسے بڑھ کر 22 روپے 90 پیسے اور ایک سال کے دوران بھارتی روپیہ 10 پیسے اضافے سے 2 روپے 10 پیسے اور بنگلا دیشی ٹکہ 1 روپے 75 پیسے بڑھ کر 1 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…