ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کیس میں تین غیر ملکیوں اورایک سعودی کو الزامات ثابت ہوجانے پر مجموعی طور پر 26 برس قید، 60 لاکھ ریال جرمانے، متعلقہ ادارے کے اکاونٹ میں موجود 20لاکھ ریال کی ضبطی کی سزا سنائی گئی ہے۔ قید کی مدت گزارنے کے بعد تارکین کی ملک سے بے دخلی اور سعودی شہری کو قید کی مدت کے
برابر بیرون مملکت سفر سے روکنے کی سزا بھی سنادی گئی۔پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی کے مطابق سعودیو ں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے جرم کے ملزمان سے پوچھ گچھ سے ثابت ہو گیا کہ تین غیر ملکیوں او رایک سعودی پر مشتمل گروہ منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث ہے۔ یہ گروہ 5 ارب ریال باہر بھجوا چکا ہے۔