اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نادار اور مستحق افراد کو راشن کی خریداری کیلئے رقم ادا کرنے کا فیصلہ۔رقم سے سے آٹے کا 20 کلو تھیلا ،3 کلو گھی اور 5 کلو چینی دستیاب ہو سکے گی، نجی ٹی وی کے مطابق غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کی معاونت کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔وزیراعظم نے نادار
افراد کی مدد کیلئے احساس پروگرام کی سربراہ کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے تحت مستحق افراد کو ضروری راشن کی خریداری کےلئے رقم ادا کی جائے گی ۔مستحق افراد کو ضروری راشن کی خریداری کے لیے رقم ادا کی جائے گی، جس سے کم از کم آٹے کا 20 کلو تھیلا، 3 کلو گھی اور 5 کلو چینی دستیاب ہو سکے گی۔