اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

حکومت کے معاشی بہتری کے دعوے اپنی جگہ، چار ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں حیرت انگیز کمی، اعداد و شمار سامنے آ گئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی) حکومت کے معاشی صورتحال میں بہتری کے دعوے اپنی جگہ لیکن شائد بہتری ابھی حکومتی ایوانوں تک ہی ہوئی ہے، صنعتوں تک اس کے اثرات ابھی نہیں پہنچے، مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ سال سے چھ اعشاریہ پانچ فیصد کم رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر گزشتہ سال سے 6.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اکتوبر کی پیداوار گزشتہ سال اکتوبر سے 8 فیصد کم رہی، رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران انفرادی طور پر 55 بڑی صنعتوں کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد تک کم رہی۔مختلف سیکٹرز کی بات کی جائے تو رواں مالی سال آٹو سیکٹر کی پیداوار میں پہلے سے 36 فیصد کمی دیکھی گئی، لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 15 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 14 فیصد اور فارما سیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں پہلے کے مقابلے میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔کیمیکلز اور الیکٹرونکس سیکٹر کی پیداوار میں 9 فیصد، خوراک اور مشروبات کی تیاری میں ساڑھے 8 فیصد کمی رہی، اس دوران فرٹیلائزر، انجنئیرنگ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں اضافہ دیکھا گیا، ملک کی مجموعی صنعتی پیداوار میں بڑی صنعتوں کا حصہ 80 فیصد کے قریب ہے۔  حکومت کے معاشی صورتحال میں بہتری کے دعوے اپنی جگہ لیکن شائد بہتری ابھی حکومتی ایوانوں تک ہی ہوئی ہے، صنعتوں تک اس کے اثرات ابھی نہیں پہنچے، مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ سال سے چھ اعشاریہ پانچ فیصد کم رہی۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…