کراچی(نیوزڈیسک )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روان سال کے لئے زکوا کا نصاب 33 ہزار 641 روپے مقرر کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں سال کے لئے زکوا کا نصاب 33 ہزار 641 روپے مقررکیا گیا ہے۔ اس سے زائد رقم پر زکوا کی کٹوٹی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری بینک یکم رمضان کو سیونگ اکانٹس سے زکوا کی کٹوتی کرتے ہیں تاہم مخصوص کھاتے اس کٹوتی سے مستثنی ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور اورا سٹیٹ بینک نے 52تولے چاندی کی قیمت کی اوسط نکال کر نصاب بنایا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے زکوا کے نصاب کیلئے پہلے 36ہزار 400روپے تجویز کئے گئے لیکن مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت کے اوسط پر فیصلہ کیا گیا ہے۔