جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برٹش کونسل نے  کس پاکستانی معروف اداکار کو علم  کاسفیر مقرر کر دیا ؟ جانئے

datetime 21  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف کو برٹش کونسل نے اعزازی سفیر برائے علم مقرر کردیا۔عمران اشرف نے اس بات کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ‘برٹش کونسل کی جانب سے

علم کا سفیر مقرر ہونے پر فخر اور خوشی محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ برٹش کونسل کا مقصد ملک کے پسماندہ بچوں کو تعلیم کی مدد سے روشن مستقبل دینا ہے۔عمران اشرف نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ 2020 تک عالمی مقاصد کے حصول میں کردار ادا کرسکوں گا۔واضح رہے کہ اداکار اپنے کیریئر میں کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے ‘رانجھا رانجھا کردی’ نامی ڈرامے میں ‘بھولا’ کا کردار نبھایا تھا جو مداحوں میں بے حد مقبول ہوا۔اس ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری کو بیحد پسند کیا گیا کیونکہ بھولا کا کردار ایک ذہنی معذور شخص کا تھا اور عمران اشرف نے اسے بخوبی نبھایا تھا۔اس کے علاوہ اس وقت بھی اداکار ‘کہیں دیپ جلے’ نامی ڈرامے میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ نیلم منیر ’ردا‘ نام کا کردار نبھا رہی ہیں۔یاد رہے کہ نیلم منیر اور عمران اشرف اس سے قبل ‘دل موم کا دیا’ نامی ڈرامے میں بھی کام کرچکے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…