پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں چلاگیا، کھاتو ں کا توازن بگڑ کر بڑے تجارتی خسارے میں تبدیل

datetime 20  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں چلا گیا، اکتوبر میں سرپلس رہنے کے بعد نومبر کے دوران جاری کھاتوں میں 32 کروڑ ڈالر کا خسارہ رہا، تاہم مالی سال کے پہلے پانچ ماہ مجموعی طور پر خسارے میں 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں کھاتوں کا توازن بگڑ کر 319 ملین ڈالر کے تجارتی خسارے میں تبدیل ہوگیا

جبکہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران بیرونی کھاتوں کا خسارہ ایک ارب 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال سے 4 ارب 91 کروڑ ڈالر کم ہے،رواں مالی سال ملکی برآمدات میں 4.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ درآمدی بل میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، 5 ماہ کے دوران حکومت کو اشیاء اور سروسز کی برآمدات سے مجموعی طور پر 12 ارب 47 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے جبکہ درآمدات پر 22 ارب 9 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔ایک رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران جاری کھاتوں میں 31 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ ڈالر سرپلس تھا،رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد ہے، جولائی سے اکتوبر تک کی پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کا ڈالر میں حجم 115 ارب 65 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال سے 8.3 فیصد کم ہے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 72.6 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مجموعی طور پر73 فیصد کمی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 70 ملین ڈالر سرپلس تھا مگر حکومت اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور نومبر میں جاری کھاتے کا توازن بگڑ کر 319 ملین ڈالر کے تجارتی خسارے میں تبدیل ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…