اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پرویز مشرف قوم کا مجرم ہے،اُسے نشان عبرت بنایا جائے،اے این پی نے جرنیلوں کے بارے انتہائی خوفناک بات کر دی

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے با ر بار آئین کو پامال کیا ہے،وہ قوم کا مجرم ہے اور اسے نشان عبرت بنانا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی جرنیل آئین توڑنے کی جرات نہ کرسکے،ولی باغ چارسدہ سے جاری اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ پرویز مشرف کی وہ ویڈیوز آج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں پرویز مشرف آئین کو کاغذ کا ایک ٹکڑا کہہ رہے ہیں

اور کاغذ کے اُس ٹکڑے کو ڈسٹ بین میں پھینکنے کی باتیں کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ آئین کی پامالی میں صرف پرویز مشرف اکیلا نہیں تھا بلکہ اُس کے ساتھ وقت کئی سیاستدان بھی اس فیصلے میں شریک تھے،اے این پی کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ اُس وقت پرویز مشرف اور آج پی ٹی آئی کو سپورٹ دینے والے اُن آئین شکن سیاستدانوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کردیا جائے کیونکہ اگر یہ سیاستدان اُس وقت پرویز مشرف کو سپورٹ نہ کرتے تو پرویز مشرف اتنی آسانی سے آئین کو کاغز کا ٹکڑا نہ کہتے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں 12مئی2007جیسا واقعہ بھی رونما ہوا تھا،اُس واقعے کے شہدا اور متاثرین کو انصاف کون دلائے گا کیونکہ اُن شہدا کے لواحقین اور 12مئی کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، وہ شہدا اور متاثرین عدلیہ اور آئین کے بحالی کیلئے احتجاج کررہے تھے۔آج پرویز مشرف کو معصوم ثابت کرنے والے یہ بتانا پسند کرینگے کہ بارہ مئی کو جو کچھ ہوا تھا وہ انسانیت سوز اور کسی تہذیب و اقدار سے بالاتر نہیں تھا؟انہوں نے کہا کہ آج پرویز مشرف کے فیصلے غیر شرعی،غیر آئینی اور غیر قانونی کہنے والے سیلکٹڈ بتانا پسند کرینگے کہ جب وہ پرویز مشرف کو سزا دینے اور پھانسی دینے کے مطالبے کرتا تھا وہ اُس وقت غیر شرعی مطالبہ نہیں تھا؟انہوں نے تمام داداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھنے کیلئے تمام اداروں کا اپنے آئینی حدود میں رہ کر ہی ممکن ہے اگر ایسا نہیں ہوگا تو پاکستان کا آگے چلنا مشکل ہوجائیگا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…