دبئی( آن لائن )سوئس لگژری برانڈ پارمیخیانی فلوریئر نے روایتی واچ کیلنڈر کی اصلاح کرتے ہوئے قمری تقویم اور اسلامی کلینڈر پر مبنی دنیا کے پہلی کلائی گھڑی متعارف کروا دی ۔متحدہ عرب امارات میں گھڑی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارمیخیانی فلوریئر کے سی ای او ڈیوڈ ٹریکسلر نے کہا کہ اسلامی تقویم چاند کی گردش پر مبنی ہے جس میں ہجری سال چاند کے مرحلے کے لحاظ سے 29 یا 30 دن کے
بارہ مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ قمری تقویم کے مہینوں کو بھی سالانہ 10 سے 12 دن کے فرق سے بدلا جاتا ہے۔جبکہ اسلامی وقت کا حساب 622 میں سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفر ہجرت سے شروع ہوتا ہے لہذا 622 کو کلینڈر میں ایک ہجری لکھا جاتا ہے ۔اس ہجری کیلنڈروالی کلائی گھڑی کو 44.5 ملی میٹر پلاٹینیم کیس اور سلیٹ ڈائل کے ساتھ پیش کیا گیا۔