جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: حمزہ شہباز سے متعلق عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جنوری تک توسیع کر دی۔ وکلا کی ہڑتال اور سیکیورٹی کے باعث حمزہ شہباز کو عدالت پیش نہ کیا جاسکا۔حمزہ شہباز اور یوسف عباس کیخلاف احتساب عدالت نے سماعت شروع کی تو عدالت نے دونوں کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ حمزہ شہباز اور یوسف عباس کو عدالت میں کیوں پیش نییں کیا۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے جوڈیشل ریمانڈ ہونے پر انہیں پیش نہیں کیا گیا۔احتساب عدالت کے جج نے باور کرایا کہ کہ وکلا کی ہڑتال ہے تو کیا کسی نے ملزموں کو پیش کرنے سے روکا ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز اور یوسف عباس کو پیش نہ کرنے کا اقدام قانون کے منافی قرار دیا اور متعلقہ حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ حمزہ شہباز اور یوسف عباس کو 3 جنوری کو پیش کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…