اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خصوصی عدالت کے فیصلے نے انسانیت،مذہب اور تہذیب کو بھی روند دیا، فیصلے کو غیرآئینی، غیر شرعی اور غیر اخلاقی قرار دے دیاگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ غیر آئینی غیر شرعی اور غیر اخلاقی ہے، خصوصی عدالت کے فیصلے نے انسانیت،مذہب اور تہذیب کو بھی روندیا ہے،ملک کی سالمیت اور اداروں کی بالادستی عزت ووقار کو ہر حا ل میں قائم رکھا جائے،خصوصی عدالت کے فیصلے پر دنیا انگلیاں اٹھارہی ہے،دہشتگردی کے خاتمے اور استحکام کیلئے پاک فوج نے لمبا سفر کیا ہے،

پاک فوج،رینجرز،پولیس سمیت ہزاروں شہریوں نے جام شہادت نوش کیا،پوری قوم کو افواج پاکستان پر اعتماد ہے اور ملکی سلامتی،استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،فیصلے میں غیر آئینی وغیرشرعی اور غیر انسانی زبان استعمال کی گئی ہے جس پر پوری قوم کو تشویش ہے،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور آئین کی سپرمیسی چاہتے ہیں مگر ایسے فیصلے کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں،ملک دشمن واستحصالی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے،ملک دشمن قوتوں سے نمٹنے کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی،افواج پاکستان ملک کی سلامتی کا اہم ادارہ ہے جس کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں خصوصی عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اندرونی وبیرونی دشمنوں کو بھرپور جواب دینے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے،پاکستان کو شکست کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں،آئین وقانون کی بالادستی چاہتے ہیں،انہوں کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں آج تک اتنا سخت فیصلہ کسی دہشتگرد کیلئے نہیں پڑھا جو کہ ملک کے باعزت ادارے کے سابق سربراہ کیلئے دیا گیا اور تضحیک آمیز رویہ استعما ل کیا گیا جو کہ غیر آئینی،غیر اخلاقی ہے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک حالت سے گذر رہا ہے معاشی اور سرحدی وملکی سلامتی کیلئے حالت جنگ میں ہے،بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے ہر سطح پر سازش کے جال بچھا رہا ہے جسے اتحاد ویکجہتی سے ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…