جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

80 سالہ شادی شدہ زندگی گزارنے والے معمر جوڑے کا ورلڈ ریکارڈ میاں بیوی کی عمر کتنی ہے اور ان کا تعلق کس ملک سے ہے؟ جانئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی) جان اور شارلوٹ کو دنیا کے معمر ترین جوڑے کا اعزاز خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دیا ہے، شارلوٹ کی عمر 105 اور جان کی عمر 106 برس ہے اور دونوں کی شادی کو 80 برس بیت چکے ہیں۔دونوں کی داستانِ محبت 1934ء  میں شعبہ حیوانیات کی کلاس میں شروع ہوئی جب جان ہینڈرسن کی عمر 21 برس تھی اور وہ 20 سالہ شارلوٹ کرٹس کے قریب ہی بیٹھے تھے۔

جیسے ہی جان کی نظر شارلوٹ پر گئی وہ شرمیلی لڑکی جان کو بھاگئی۔ دوسری جانب شارلوٹ نے کہا کہ جان کو دوست سمجھنے لگیں اور جان پیچھے بیٹھے مسلسل ان کے کاندھے کو دیکھ رہے تھے۔اس کے بعد یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا اور اب 22 دسمبر کو ان کی شادی کی 80 ویں سالگرہ ہے جس پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں سب سے عمررسیدہ شادی شدہ جوڑا قرار دیا ہوئے سند عطا کی ہے۔اپنی جوانی میں جان اعلیٰ تعلیم کے لیے یونیورسٹی آف ٹیکساس آگئے تھے اس وقت یہاں کی آبادی 50 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 20 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ دوسری جانب شارلوٹ 1914ء  میں آئیووا میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے بھی ٹیکساس یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔تاہم محبت کے بعد بھی دونوں نے شادی کا فیصلہ کرنے میں 5 برس لگا دیئے۔ اس وقت امریکا میں معاشی بحران تھا جس میں شارلوٹ تدریس سے وابستہ ہوئیں اور جان باسکٹ بال کے کوچ بنے تھے۔ اس طرح کچھ رقم جمع ہوئی اور 22 دسمبر 1939ء  کو دونوں کی شادی ہوگئی جس کی تقریب بہت سادہ تھی۔شادی کے بعد جب جان نے ایک آئل کمپنی میں ملازمت اختیار کی تو ان کے گھر میں خوشحالی آگئی اور اس کے بعد جان 1972ء  میں اس کمپنی سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔جان کے مطابق ٹی وی کی ایجاد ان کے سامنے ہوئی کیونکہ اس سے قبل ریڈیو کا راج تھا۔ 1950ء  میں ٹی وی منظرِ عام پر آیا اور جان اسے اپنی زندگی کی بہترین ایجاد قرار دیتے ہیں۔جب دونوں سے ان کی طویل العمری کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے انہوں نے زندگی میں اعتدال کو اس کی وجہ قرار دیا جبکہ جان اب بھی ورزش کرتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی کی سماعت اور صحت بہترین ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…