جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے معروف گلوکار جان لینن کا ٹوٹا ہوا چشمہ نیلام ، یہ کتنے لاکھ امریکی ڈالر میں نیلام ہو گیا ؟ جان کر یقین نہیں آئے گا

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن ) 1960کے عشرے کے شہرہ آفاق انگلش راک بینڈ بیٹلز کے گلو گارجان لینن کا چشمہ 2 لاکھ امریکی ڈالر میں نیلام ہوا ۔ گول اور سبز شیشوں والی اس عینک کا فریم سنہری رنگ کا ہے۔ سادوبیز نیلام گھر سے جاری بیان میں میوزیکل آرٹسٹ ایلن ہیرنگ نے

بتایا کہ 1968 میںاسے اور موسیقاروں جارج ہیریسن اور رنگو سٹرکوجان لینن کے ہمراہ سفر کا اتفاق ہوا تھا ۔جب جان لینن کار سے اترے تو اپنا چشمہ پچھلی سیٹ پر بھول گئے جس کا ایک شیشہ اور فریم ٹوٹی ہوئی تھی۔جان نے میری خواہش پر یہ عینک مجھے دے دی جسے میں نے آن لائن نیلامی کے دوران ایک لاکھ 37 ہزار پانچ سو یورو میں بیچ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیلامی میں رکھی گئی دیگر اشیا میں جارج ہیریسن کا ہار بھی ہے جس کی قیمت 10ہزار یورو رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خاندانی مسائل کی وجہ سے اپنے پاس موجودتمام نوادرات نیلام کر رہا ہوں ۔ واضح رہے کہ 40 سالہ جان لینن کو 1980 میں ان کے اپارٹمنٹ کے باہر ایک مداح نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ موسیقار جارج ہیریسن2001 میں 58 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے چل بسے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…