ممبئی (این این آئی)بھارتی سْپر اسٹار سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی اداکارہ جانہوی کپور کو ڈیزائنر ڈریس کی کاپی پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔گزشتہ دِنوں بھارتی اداکارہ جانہوی کپور نے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں اْنہوں نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا وہ ایک بین الاقوامی ڈیزائنر کے ڈریس کی کاپی تھی، جانہوی کپور نے ایونٹ کی تصویر سماجی رابطے کی ویب
سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔جانہوی کپور کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ڈائیٹ سابیا نامی ایک اکاؤنٹ نیاپنے اکاؤنٹ پر 2 تصویروں کو جوڑ کر ایک تصویر شیئر کی، اْس تصویر میں ایک طرف جانہوی کپور کے ایونٹ کی تصویر تھی جبکہ دوسری طرف اْس ڈریس کی حقیقی تصویر تھی اور اْس تصویر پر میہانو موموسا نامی ڈایزئنر کا نام بھی لکھا ہوا ہے جس نے یہ ڈریس تخلیق کیا تھا۔