جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

مسلم دشمن بل کی منظوری!بھارتی حکومت سالہا سال سے کس کام میں  مصروف ہے؟ خاموشی سے کونسا منصوبہ تیار کر رہی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جموں وکشمیر ینگ مینز لیگ کے نائب چیئرمین زاہد اشرف نے متنازعہ شہریت ترمیمی بل کی منظوری پر مودی حکومت کی فرقہ وارانہ ذہنیت کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق زاہد اشرف نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں متنازعہ بل کی منظوری کو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک قراردیا

جس کے تحت گزشتہ 40یا 50سال سے بھارت کی مشرقی ریاستوں میں مقیم دس لاکھ سے زائد بنگالی مسلمانوں کو شہریت نہیں دی جاسکے گی۔ انہوں نے ترمیم کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ اسلام سے تعصب اور سیفرون بریگیڈ کے نفرت انگیزرویے کی واضح مثال ہے جوبھارت کو ایک ہندو راشٹربناناچاہتے ہیں۔ انہوں نے مودی حکومت کو خبردارکیاکہ اس کی فرقہ وارانہ اور تنگ ذہنیت بھارت کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھی خبردارکیا کہ حالیہ بل کی منظوری سے ان کی آنکھیں کھل جانی چاہیے کیونکہ بھارتی حکومت سالہا سال سے ایک ایسا ماحول بنا رہی ہے جس کا منطقی انجام انسانی قتل عام ہے۔ انہوں نے مسلم امہ سمیت مہذب دنیا پر زوردیا کہ وہ بھارت کے مذہبی تعصب اورفرقہ پرستی کا سنجیدہ نوٹس لیں اور انسانیت کی بہتری اور علاقائی امن کے لیے اس کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ جموں وکشمیر ینگ مینز لیگ کے نائب چیئرمین زاہد اشرف نے متنازعہ شہریت ترمیمی بل کی منظوری پر مودی حکومت کی فرقہ وارانہ ذہنیت کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق زاہد اشرف نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں متنازعہ بل کی منظوری کو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک قراردیا جس کے تحت گزشتہ 40یا 50سال سے بھارت کی مشرقی ریاستوں میں مقیم دس لاکھ سے زائد بنگالی مسلمانوں کو شہریت نہیں دی جاسکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…