جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

سیٹلائٹ: سب سے بڑا نیٹ ورک بنانے کی تیاری

datetime 16  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )یورپ کی بڑی خلائی کمپنی ایئربس سیٹلائٹ سب سے بڑا نیٹ ورک بنانے جا رہی ہے۔ایئربس برطانوی کمپنی ون ویب کے لیے 900 خلائی جہاز تیار کرے گا جو کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے کی خواہشمند ہے۔ابتدا میں 600 سیٹلائٹ لانچ کیے جائیں گے جبکہ باقی کو ضرورت کے لیے رکھا جائے گا۔اس معاہدے کا اعلان پیرس میں ہونے والے ایئر شو کے دوران کیا گے ۔
کہا جاتا ہے کہ کئی ارب ڈالر کی مالیت کی برطانوی کمپنی ون ویب کی یہ کہکشاں کسی بھی کمرشل نیٹ ورک کو پیچھے چھوڑ دے گی۔اس پروجیکٹ میں ایئر بس ’صنعتی پارٹنر‘ ہوگی۔ اس کام میں اسے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا کیونکہ ایئر بس نے دنیا کے بعض انتہائی مخصوص اور سب سے زیادہ خرچیلے ٹیلی موصلات کے متعلق کام سے اپنا نام قائم کیا ہے۔سیٹیلائٹ کو لانچ کرنے کے لیے بہت سے راکٹ بھی درکار ہوں گے
اس کے برعکس ون ویب کے لیے یہ انتہائی کم قیمت پر بہت زیادہ کام کررہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہر سیٹلائٹ تقریبا ڈیڑھ سو کلوگرام وزنی ہوگا اور کمپنی ون ویب ہرایک کی تیاری پانچ لاکھ امریکی ڈالر سے کم میں چاہتی تھی۔ایئربس کا کہنا ہے کہ وہ پہلا 10 خلائی طیارہ اپنے ٹولوزے کے کارخانے پر بنائے گا اور پھر وہ اس منصوبے کو امریکہ کے ایک مخصوص پلانٹ میں منتقل کر دے گا۔خیال رہے کہ ذیلی سیارچوں کی اس کہکشاں کو مدار میں چھوڑنے کے لیے بہت سے راکٹ درکار ہوں گے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس کے لیے ریچرڈ برینسن کی کمپنی ورجن گروپ کی خدمات لی جائیں گے۔یہ معاہدہ فرانس میں ہونے والے ایئر شو کے دوران ہوااس کے ساتھ ہی سر رچرڈ ون ویب کے بورڈ میں بیٹھ کر سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کا نظام تیار کریں گے۔ایئربس کے فرانسوا آک نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ ہماری خلائی کہانی میں ایک شاندار نیا باب ہے۔‘انھوں نے کہا: ’ون ویب کے ساتھ مل کر بہت سے چھوٹے سیٹیلائٹ تیار کرنے میں ہر دن کچھ نیا بنانے کی تحریک ملے گی اور اس سے خلا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہت زیادہ تعداد میں چیزوں کے بنانے سے اخراجات میں بہت زیادہ کمی ہوگی۔’اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ پروگرام بہت چیلینجنگ ہے لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں کیونکہ ہمارے پاس وسائل اور مہارت ہیں۔‘



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…