بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا کی ملک گیر ہڑتال کیا مطالبہ کر دیا گیا ؟ سائلین کو مشکلات کا شکار ہو گئے

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان بار کونسل اور وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر وکلا کی ملک بھر میں ہڑتال ہے جس کے نتیجے میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوئی اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملے میں ملوث وکلا کی گرفتاری کے خلاف وکلا کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں کیس کال ہوئے

لیکن کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر مقدمات بغیر سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی ہوگئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے بھی اپنے سیکرٹری بار کے لائسنس کی منسوخی اور توہین عدالت کے نوٹس کے اجرا کے خلاف ہڑتال کی۔عدالت عالیہ میں ایک کیس کی بھی سماعت نہ ہوسکی اور ججز کی جانب سے کوئی آرڈر پاس نہیں کیا گیا۔ بارایسوسی ایشن نے نئے ججز کی حلف برداری تقریب کا بھی بائیکاٹ کردیا۔لاہور کے وکلاء کی حمایت میں سندھ ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار وکلا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ پنجاب بار نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے پر امن وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا، وکلا پر تشدد کرنے والے ڈاکٹروں کو گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر عدالتوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔وکلا رہنماؤں نے لاہور کے وکلا کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ا?ئی سی واقعے میں ایک فریق کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جاسکتا، فریقین میں کشیدگی کے وقت حکومت کہاں تھی اور معاملات پہلے کیوں حل نہیں کئے، واقعہ والے روز لگ رہا تھا انتظامیہ خود چاہتی ہے کوئی تصادم ہو۔واضح رہے کہ لاہور میں وکلا نے ڈاکٹرز کے ساتھ تنازع پر پی آی سی پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے پر کئی مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس نے 250 سے زائد وکلا کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرکے 86 وکلا کو گرفتار کیا ہے جنہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…