ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

برطانیہ میں سکول کی باحجاب مسلم طالبہ پر تشددکی ویڈیو وائرل،افسوسناک واقعہ

datetime 9  دسمبر‬‮  2019 |
فوٹو:انٹرنیٹ

یارکشائر(این این آئی) اسلام فوبیا میں مبتلا مشتعل برطانوی جوڑے نے سلور ڈیل کے نزدیک مسافر بس میں باحجاب مسلم طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر 40 سالہ برطانوی خاتون اور ان کے شوہر کی جانب سے 14 سالہ باحجاب مسلم طالبہ کو

دھکے دیکر زمین پر گرا کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر یارکشائر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برطانوی جوڑے کو حراست میں لے لیا ہے۔شمالی برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں پیش آنیوالے اس واقعے کی ویڈیو میں ایک بس کے اندر برطانوی جوڑے کو سکول کی باحجاب مسلم طالبات پر چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، برطانوی جوڑے نے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نازیبا استعمال کی اور حجاب کو برا بھلا کہا۔طالبات کی جانب سے احتجاج کرنے پر برطانوی خاتون نے مسلمان طالبہ کو مارا پیٹا یہاں تک کہ طالبہ کو زمین پر لٹا کر تشدد کرتی رہی جبکہ اس دوران برطانوی خاتون کا شوہر اسلام کیخلاف بکواس کرتا رہا دیگر مسلم طالبات نے بمشکل تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو برطانوی خاتون کے چنگل سے آزاد کرایا۔سلور ڈیل سکول انتظامیہ نے مسلم طالبات کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی طالبات کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی مدد کو تیار ہیں۔ شمالی برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں پیش آنیوالے اس واقعے کی ویڈیو میں ایک بس کے اندر برطانوی جوڑے کو سکول کی باحجاب مسلم طالبات پر چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…