منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

خون کے عطیہ دہندگان کو ‘شکریہ’ کا پیغام

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) سویڈن کی بلڈ سروس نے خون کے عطیہ دہندگان کے کردار کی اہمیت کےحوالے سے ایک حوصلہ افزا منصوبے کا آغاز کیا ہے۔سویڈن میں خون کا عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے عطیہ دہندگان کو ابتدائی طور پر بذریعہ موبائل فون شکریہ کا متن موصول ہوتا ہے اور ایک دوسرا ٹیکسٹ پیغام اس وقت موصول ہوتا ہے جب ان کا خون کسی شخص کی زندگی بچانے میں کام آتا ہے۔اسٹاک ہوم میں بلڈ سروس میں مواصلات کی مینیجرکیرولینا بلوم وائی برگ نے اخبار انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ ‘ہم مسلسل عطیہ دہندگان کی اہمیت کے اظہار کے لیے مختلف طریقوں سے کو ششیں کر رہے ہیں’۔انھوں نے کہا کہ اس ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے ہم عطیہ دہندگان کو ان کی کوشش کے بارے میں واپس بتانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہم نے ایک اچھا طریقہ تلاش کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کسی کی زندگی کو بچانا ایک عظیم احساس ہے اور اس سے ایک بڑا فرق پیدا ہوتا ہےحتیٰ کہ اس سے دوسروں کی مدد کا جذبہ ابھرتا ہے۔کیرولینا بلوم کے مطابق یہ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے کہ لوگوں کو اس بات کا احساس دلایا جائے کہ خون کا عطیہ کرنے میں ان کی شراکت کتنی اہم ہے۔سروس کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ پیغامات سے عطیہ دہندگان کو مثبت سوچ ملتی ہے کہ وہ کس طرح سے دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں اور یہ بات انھیں دوبارہ عطیہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔یہ منصوبہ اسٹاک ہوم میں پچھلے تین سالوں سے کامیابی سے چل رہا ہے اور آہستہ آہستہ ملک بھر میں عام ہوتا جارہا ہے۔اسٹاک ہوم میں یہ مہم سوشل میڈیا پر مقبول ثابت ہوئی ہے۔اسٹاک ہوم کے رہائشی مقامی بلڈ سروس کی ویب سائٹ پر جاکر ایک لائیو چارٹ کے ذریعے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ وہاں خون کا کتنا ذخیرہ موجود ہے۔سروس کے مطابق بلڈ سروس کی یہ معلومات اندرونی سطح کی ہے لیکن عطیہ دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اسے بیرونی طور پر دکھایا جاتا ہے جبکہ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ جب ہمارے پاس عطیہ شدہ خون کی قلت ہو تو وہ اسے ایک قومی مسئلہ سمجھیں اور پھر اس مسئلے کو سوشل میڈیا پر اٹھائیں۔سویڈن میں کئے جانے والے دیگر اقدامات میں کچھ علاقوں میں خون کے عطیہ دہندگان سے ایک فارم پر ان کے دستخط لیے جاتے ہیں کہ حکام کو انھیں ٹیکسٹ پیغام ای میل اور جارحانہ انداز میں پیغامات بھیجنے کی اجازت ہوگی مثلاً انھیں اس طرح کے پیغامات بھی بھیجے جاتے ہیں کہ ‘ہم اس وقت تک آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ اپنا خون عطیہ نہیں کریں گے’۔دنیا بھر میں 14جون کو منائے جانے والے ‘ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے’ کی مناسبت سے برطانیہ بھر میں اس ہفتے خون کے عطیہ کی ایک مہم چلائی گئی۔جون 8 سے 14 جون تک جاری رہنے والی نیشنل بلڈ ہفتہ بیداری بڑھانے کی مہم کے دوران درکار خون کے گروپ’ اے’ ،’ بی’ اور ‘او ‘کےحروف کو ملک بھرکی سڑکوں کے ناموں، دکانوں کے بورڈ، اہم مقامات اور عمارتوں کے ناموں میں سے نکال دیا گیایہ قومی مہم قومی صحت کی دیکھ بھال کے ادارے’ این ایچ ایس’ کی طرف سے شروع کی گئی جس میں ملک بھر سے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔این ایچ ایس بلڈ ٹرانسپلانٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں خون دینے والے رضا کاروں کی تعداد میں پچھلی ایک دہائی میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے لہذا اس ہفتے اہم شاہراہوں اور عمارتوں کے ناموں میں سے خون کے گروپوں اے، بی اور او کے حروف مٹا دیے گئے تاکہ درکار خون کی نمائندگی ہو سکے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…