اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب کے سی این جی سٹیشنز شیڈول کے مطابق صبح آٹھ بجے سے کھل گئے۔ پنجاب کے دو ہزار دو سو میں سے چھ سو سی این جی سٹیشنز آج کھل گئے ، لاہور کے دو سو دس میں سے نوے سی این جی سٹیشنز پر گیس دستیاب ہوگی۔ سی این جی ایسو سی ایشن کے مطابق سی این جی سٹیشنز کو دس روز مسلسل گیس فراہم کی جائے گی۔ سوئی ناردرن حکام کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ صرف بارہ لاکھ روپے اضافی زر ضمانت جمع کرانے والوں کو ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ اس شرط کے باعث ابھی تک بڑی تعداد میں سی این جی سٹیشنز نہیں کھل پائے۔ –