منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے میں قیمتوں میں اتار چڑھائو ،10سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 9کی قیمتوں میں کمی ، ٹماٹر کی قیمت میں پھر اضافہ

datetime 7  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے میں قیمتوں میں اتار چڑھائو دیکھا گیا ،10سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 9کی قیمتوں میں کمی جبکہ 12کی قیمتوں میں استحکام رہا ، برائلر گوشت کی قیمت مزید 4روپے کمی سے 186روپے فی کلو رہی تاہم فارمی انڈے 114روپے فی درجن پر پہنچ گئے ،گراں فروشوں کی جانب سے مختلف جواز پیش کرتے ہوئے سبزیوں کی اضافی نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر آلو نیا کچا چھلکا 45روپے کی بجائے 55سے60 ،آلو سٹور28کی بجائے35سے40،پیاز 70کی بجائے80سے90،ٹماٹر145کی بجائے160سے 170،لہسن دیسی240کی بجائے270سے280،لہسن چائنہ237کی بجائے270سے 280،ادرک چائنہ 285کی بجائے 300سے310،بینگن40کی بجائے 45سے50،کھیرا فارمی58،کریلے 58کی بجائے70،پالک فارمی22کی بجائے25سے30،پالک دیسی30کی بجائے 35،لیموں چائنہ52کی بجائے60،میتھی30کی بجائے 35،لہسن ایرانی170کی بجائے 190سے 200روپے ،بند گوبھی45کی بجائے55سے60،پھول گوبھی54کی بجائے60سے 65 ،گھیا کدو45کی بجائے45سے50،شلجم 27کی بجائے35سے40،سبز مرچ150کی بجائے170سے180،شملہ مرچ175کی بجائے190سے200،اروی76کی بجائے85سے 90،بھنڈی96کی بجائے115سے 120،مٹر93کی بجائے115سے 125،مولی 15کی بجائے20،گاجر دیسی44کی بجائے50،گاجر چائنہ42کی بجائے45،پھلیاں63کی بجائے70،ساگ25،مونگرے 81کی بجائے85سے 90جبکہ سبز مرچ دوئم87کی بجائے 95سے 100روپے فی کلو فروخت ہوئی ۔ عوام کو پرچون سطح پر کوئی بھی سبزی سرکاری نرخنامے کے مطابق میسر نہ آ سکی ، دکانداروں کی جانب سے تھوک منڈی سے سبزیاں مہنگے داموں ملنے اور سبزیوں کے معیار کاجواز پیش کر کے اضافی نرخوں پر فروخت جاری رکھی گئی ۔علاوہ ازیںبرائلر گوشت کی قیمت4روپے کمی سے186روپے، زندہ برائلر مرغی3روپے کمی سے128روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے 114روپے فی درجن ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…