پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2019 |

؁ اسلام آباد( آن لائن )رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 650 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر 2019 تک پاکستان میں مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 650 ملین ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.66 ارب ڈالر جبکہ مالی سال 2017-18 میں 3.47 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ سر فہرست رہا ہے جس میں مجموعی طورپر278.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 55.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تیل و گیس کا شعبہ بھی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی دلچسپی کا محور رہا جس میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 40.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 323.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اسی طرح فنانشل بزنس کے شعبہ میں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 39.1 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں 286.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ بجلی کے شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طورپر 31.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 253.6 ملین ڈالر رہا تھا۔ اسی طرح کیمیکل کے شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران 13.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی ہوئی ۔گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبہ میں مجموعی طورپر 134.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ جاری مالی سال کے دوران دیگر شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 195.9 ملین ڈالر رہا ۔گزشتہ سال ان شعبہ جات میں 707.8ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…