جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قوت گویائی سے محروم مداح نے عدنان صدیقی کا دل جیت لیا، وڈیو وائرل

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قوت گویائی سے محروم مداح نے عدنان صدیقی کا دل جیت لیا، وڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اس سنہرے دور کی یاد تازہ کردی ہے جب یہ ڈرامے خاندان کا حصہ ہوا کرتے تھے۔

گھر کے ہر فرد کی پسند اور ہر سماجے حلقے کے موضوع کا محور ہوا کرتے تھے، نشریات کے وقت سڑکیں سنسان ہوجایا کرتی تھیں اور لوگ قسط دیکھنے کیلیے اپنے اہم ترین کام بھی چھوڑ دیا کرتے تھے۔عدنان صدیقی اس ڈرامے میں کامیاب بزنس مین شہوار (عدنان صدیقی) کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایک ایسا تاجر جو محبت کو خریدنے کا دعویٰ رکھتا ہے جہاں شہوار کے تکبر اور گھمنڈ نے دانش (ہمایوں سعید) کے لیے مداحوں کے دل میں نرم گوشہ پیدا کردیا ہے وہیں بیوی کی بے وفائی نے مداحوں کی ساری ہمدردی دانش کی جھولی میں ڈال دی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایک قسط میں جب دانش، شہوار کے دفتر میں آکر اس کے منہ پر تھپڑ رسید کرتا ہے تو یہ منظر دیکھ کر مداح خوشی گویا پاگل ہوجاتے ہیں، یہ سین سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شیئر کرنے والا ڈرامے کا کلپ بن گیا، اس سین پر میمز بنیں، خبریں بنیں، ہیڈ لائنز لگیں اور کون ہے جو اس منظر کے سحر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا ہو۔اس بات کا اندازہ عدنان صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھی لگایا جا سکتا ہے، جس میں قوت گویائی سے محروم ایک مداح نے انہیں چہل قدمی کرتے ہوئے نہ صرف پہچان لیا بلکہ اشاروں کی زبان سے تھپڑ مارنے کا سین دہرایا جس پر عدنان صدیقی قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے۔عدنان صدیقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خدا کا جتنا شکر ادا کروں کم ہوں۔ ڈرامہ میرے پاس تم ہو سے جو مقبولیت ملی اور جس طرح لوگ داد و تحسین دے رہے ہیں اس پر میں آپ سب کا شکر گزار ہوں۔ اور بالخصوص اس مداح کا شکریہ ادا کرتا ہو جو قوت گویائی سے محروم ہے اور ابھی آپ کو تھپڑ مارنے کے پورے سین کو انوکھے انداز سے کرکے دکھائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…