اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں شہباز شریف کا بیورو کریٹک ہولڈ ہو گیا ہے۔ عمران خان نے پنجاب میں تبدیلی کی ہے اوربہترین بیوروکریٹس لگائے ہیں مگر یہ تمام افراد شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور اب ایک طرح
سے پنجاب میں شہباز شریف کا بیورو کریٹک ہولڈ ہو گیا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے کسی بھی صورت وزیراعظم عمران خان کو اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہئے۔یہ بیانیہ ہی ہے جو حکومت کو آگے لے کر جا رہا ہے۔حکومت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اگر وہ عمران خان کو ہٹائیں گے تو آگے صاف اندھیرا ہے۔