اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا سے کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والی سکھ لڑکی کا بیان سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھ لڑکی 23سالہ منجیت کور کو بھارت پہنچتے ہی خفیہ ایجنسیوں نے گھیر لیااور سکھ لڑکی سے دس گھنٹے تک تفتیش کرتے رہے۔منجیت نے
کہا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اس کے ماں باپ نے اس کی مرضی کے خلاف ایک ہندو لڑکے سے اس کی شادی کر دی تھی۔منجیت کور نے کہا سوشل میڈیا پر اس کی ایک پاکستانی نوجوان سے دوستی ہوئی جس کا نام اویس مختار ہے۔منجیت کور کا کہنا ہے کہ وہ اسلام قبول کر کے نئی زندگی گزارنا چاہتی ہے۔