اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین کارکردگی والی اسٹاک قرار دیدیاگیا، پورٹ فولیو سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو 3 ماہ میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ قرار دیا ہے،جو ہماری معیشت مستحکم ہونے کی نشانی ہے،

ان خیالات کا اِظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والی مائیکرو فنانس کانفرنس سے خطاب میں کیا مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بلوم برگ اور موڈیز کی رپورٹس سے پوری دنیا کو پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت پیغام گیا ہے،مائیکرو فنانس کے حوالے سے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے مائیکرو فنانس میں کاروباری لاگت کو کم کرنا ہے اور اس تک رسائی بڑھانی ہے کیونکہ مائیکرو فنانس کے فروغ کے لیے مستحکم معیشت ناگزیر ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کم سے کم وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے مائیکرو فنانس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے مالیاتی خساروں کی وجہ سے نجی شعبے کو قرضوں کی دستیابی متاثر ہوئی لیکن اب معاشی اہداف کے حصول میں نجی شعبے کو بھی حکومت کا ہاتھ بٹانا ہو گا،ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کو بحران میں پھنسی معیشت ورثے میں ملی لیکن ہم نے بروقت اقدامات سے استحکام حاصل کیا اس موقع پرعبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 286 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ صنعتوں کو بجلی، گیس اور قرضوں میں سبسڈی دے رہے ہیں جس سے سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…