ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈمیکر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مداح نے شادی کی پیشکش کر دی جس پر نہ صرف بھومی پیڈمیکر کے جواب بلکہ اس مداح نے جس پیرائے میں پیشکش کی اس کی بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق کفیر سوربھ نامی اس صارف نے لکھا کہ ’’ہائے خوبصورت میڈم، میرا کوئی بھی دن آپ کی تصاویر دیکھے بغیر نہیں گزرتا۔ آپ بہت خوبصورت ہو۔ کاش آپ ایک نارمل لڑکی ہوتیں
اور میں آپ کو شادی کی پیشکش کرتا۔ اب آپ چونکہ بڑی سلیبرٹی ہو، میں کتنا بھی پیار کر لوں لیکن کوئی چانس ہی نہیں کہ آپ کسی ’نان سلیبرٹی سے شادی کرو۔ دکھ ہوتا ہے۔‘‘اس دل گرفتہ مداح کو جواب دیتے ہوئے بھومی نے لکھا کہ سلیبرٹی ہو یا نان سلیبرٹی، ابھی تو شادی کا چانس ہی بہت کم ہے، لیکن میں آپ سے زیادہ دور نہیں رہوں گی اور جتنا زیادہ ممکن ہو سکا بڑی سکرین پر آتی رہوں گی تاکہ تم مجھے دیکھتے رہو اور تمہیں میری یاد نہ ستائے-