بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

امریکا میں سکول کی کارپارکنگ پر فائرنگ،ملزم سمیت 3 افراد ہلاک

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

واشنگٹن( آن لائن ) امریکا میں ایک سکول کی کار پارکنگ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں سارہ اینڈرسن ایلیمینٹری سکول کی کار پارکنگ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ انتظامیہ نے والدین کو کال کر کے پولیس کی نگرانی میں بچوں کو گھر بھیج دیا۔پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا جس پر اْس نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، فائرنگ کے وقت

پارکنگ میں موجود ایک گاڑی میں اسکول کے دو بچے بھی موجود تھے جو محفوظ رہے۔ امریکا میں 3 روز میں سکول پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور چند دنوں قبل ہی جیل سے رہا ہوکر آیا تھا، ملزم اور ہلاک اور ہونے والوں کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزم اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ تین روز قبل کیلی فورنیا کے سرل ایلیمینٹری سکول میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے 14 اور 11 سالہ طلبا کو قتل کر دیا تھا، امریکا میں رواں برس سکول پر فائرنگ کے 45 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…