لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ حناء شاہین نے لاہور میں اپنا گھر فروخت کر کے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ اداکارہ حنا شاہین نے تقریباً آٹھ سال قبل شادی کر کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور وہ پنجاب سوسائٹی میں رہائش اختیار کئے ہوئے تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنا گھرفروخت کر دیا ہے اوراسلام آباد منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر چکی ہیں۔ حنا شاہین کے شوہر جنوبی افریقہ میں بزنس کرتے ہیں۔