لاہور( این این آئی) نیا اسٹیج ڈرامہ ’’ میرے پاس محبت ہے ‘‘ کل ( جمعہ) سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے میں سنہری خان، ہما علی، سیمی خان، فیروزہ علی ،،شیلا چوہدری،زویا چوہدری، مہک علی، مختار چن، وسیم پنوں، اسد مکھڑا، شجر عباسی، عقیل حیدر، کاشف چن، ساجد پیارا اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل جبکہ پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔