جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فلم انڈسٹری چھوڑ رہی ہوں یا نہیں، معروف اداکارہ کبریٰ خان نے بتا دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ کبریٰ خان نے شوبز چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کچھ برس تک انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی اگر مجھے یہ محسوس ہوا کہ میں اپنی سوچ کے مطابق کام نہیں کر پا رہی تو میں اپنا راستہ بدل لوں گی، چاہتی ہوں کہ اس راہ پر چلوں جہاں اللہ مجھ سے راضی ہو اور اس راستے سے گریز کروں جہاں اللہ پاک کی ناراضی کا سامنا ہو۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ

حال ہی میں جاری کردہ انٹرویو میں میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنے فن سے محبت کرتی ہوں اور میں نے جو کام آج تک کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور خدا نخواستہ اگر میں نہیں کر پاتی تو میں یہ انڈسٹری چھوڑ دوں گی۔انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ سال تک یہ انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی ہاں اگر مجھے یہ محسوس ہوا کہ میں اپنی سوچ کے مطابق کام نہیں کر پا رہی تو میں اپنا راستہ بدل لوں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں ہوں بلکہ میں تو ایسی شخص کی مانند ہوں جسے زندگی گزارنے کے درست طریقے کی تلاش ہے اور میں پوری زندگی یہ کوشش جاری رکھوں گی۔انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ اس راہ پر چلوں جہاں اللہ مجھ سے راضی ہو اور اس راستے سے گریز کروں جہاں اللہ پاک کی ناراضی کا سامنا ہو۔واضح رہے کہ کبریٰ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی راز افشا کیے تھے اور کہا کہ تھا کہ میں آج 50 ایوارڈز حاصل کرسکتی ہوں لیکن ان ایوارڈز کی خدا کے سامنے کوئی اہمیت نہیں اور شاید اسی سوچ کی وجہ سے مجھے احساس ہوا کہ بستر مرگ پر میں اپنے رب کے سامنے جاتے ہوئے خوف زدہ نہیں ہونا چاہتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…