اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

علی گل پیر کی گانے کے ذریعے گلوکارعلی ظفر پر شدید تنقید

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستا ن کے نامور گلوکار اور ریپر علی گل پیر نے گانے کے ذریعے گلوکار علی ظفر پر شدید تنقیدکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق علی گل پیر نے ایک ایسا گانا بھی جاری کردیا جس میں انہوں نے علی ظفر کا نام تو نہیں لیا البتہ انہیں اشاروں میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

علی گل پیر نے اپنا ہپ ہاپ گانا ’’کرلے جو کرنا ہے‘‘ریلیز کردیا، جس کو شیئر کرنے کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ گانا ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ وہ مجھے خاموش کرا سکتے ہیں‘‘۔اس گانے میں علی گل پیر نے علی ظفر کی کامیاب فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ’’نہیں ہے تو طیفا‘‘۔علی گل پیر نے اپنے گانے میں علی ظفر کے کامیاب گانے ’’چھنو کی آنکھ‘‘ کا حوالہ بھی دیا ہے۔خیا ل رہے کہ پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر اور علی گل پیر کے درمیان جاری تنازع کو کئی ماہ گزر چکے ہیں۔اس تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا اس کے بعد سے گلوکار علی گل پیر میشا شفیع کا سپورٹ کرتے ہوئے کئی بار علی ظفر کو میمز کے ذریعے تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔رواں سال علی ظفر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو اپنے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے شکایت کی تھی جس کے بعد ایف آئی نے علی گل پیر کو سمن جاری کیا۔بعدازاں علی گل پیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایف آئی اے کا نوٹس موصول ہوا اور انہوں نے اپنا وضاحتی بیان بھی جاری کروا دیا۔تاہم گلوکار نے علی ظفر کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ نامور شخصیات لوگوں سے آزادی رائے کا حق بھی چھین لینا چاہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…