اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول 75 روپے فی لیٹر ہے جو 114 روپے 24 پیسے پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ پٹرول کی قیمت سے متعلق رپورٹر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کیا۔ان کے اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اپنی حکومت کے نمائندے ہی اشیائے خوردو نوش اور اہم اشیا کی اصل قیمتوں سے ناواقف ہیں۔ اس سے پہلے مشیر خزانہ نے17 روپے فی کلو ٹماٹرکی بات کی تھی ۔