اہور( این این آئی) نامور اداکارہ آفرین پری نے کہا ہے کہ آج کسی پر بھی اعتبار کرنے کا دورنہیں رہا ،مجھے سب سے زیادہ ان لوگوں سے نقصان ہوا جن پر مجھے اندھا اعتماد تھا۔ ایک انٹرویو میں آفرین پڑی نے کہا کہ لوگوں نے اپنے چہروں پر اتنے نقاب اوڑھ رکھے ہیں کہ آپ کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کون آپ کا دوست اورکون دشمن ہے ۔
میں بر ملا یہ کہوں گی آج کسی پر اعتبار کرنے کادور ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بعض لوگوں پر اندھا اعتبارکیا لیکن مجھے سب سے زیادہ نقصان بھی انہی نام نہاد دوستوں سے ہواجس کا اظہارکرتے ہوئے بھی مجھے خوف آتا ہے ۔ آفرین پری نے کہا کہ دنیا میں صرف چند ایک رشتے ہیں جو کسی لالچ کے بغیر ہیں وگرنہ ہر طرف دھوکہ دینے والے موجود ہیں۔