جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

معروف ماڈلز بہنوں کے والد کا 15 ارب روپے کا گھر مسمار کرنے کا حکم

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)نامور سپر ماڈل بہنوں جی جی اور بیلا حدید کے والد اور امریکا کے پراپرٹی ٹائیکون محمد حدید کے تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم سے بننے والے گھر کو لاس اینجلس کی عدالت نے گرانے کا حکم دے دیا۔پہاڑی پر 30 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر بننے والے محل نما اس پرتعیش میگا مینشن میں آئی میکس سینما سمیت لگڑری زندگی کے تمام لوازمات بھی شامل کیے جارہے تھے۔ماڈلز کے والد نے تعمیر کے بعد اس محل نما گھر کو اربوں روپے میں بیچنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔لاس اینجلس عدالت کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ میگا مینشن آس پاس موجود

دیگر جائیدادوں کے لیے واضح خطرہ ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک انجینئر نے تعمیر کو ناقص قرار دیا۔جج نے ریمارکس دیے کہ ‘اگر یہ گھر گرا تو یہ قریب واقع دیگر تعمیرات کو بھی ساتھ لے ڈوبے گا’، جس پر محمد حدید نے کہا کہ ان کی تعمیر ایک ملی میٹر بھی نہیں سرکی اور نہ ہی یہ پڑوسیوں کے لیے خطرہ ہے۔طویل قانونی جنگ کے دوران سپر ماڈلز کے والد نے دو سال قبل 2017 میں کہا تھا کہ اس گھر کو گرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔امریکی عدالت کے حکم کے بعد مہنگے ترین گھر کو گرانے میں 6 ماہ کا عرصہ اور لاکھوں ڈالر لاگت آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…