اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پولیو قطرے پلانے سے انکار, ایک جرم

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک )بلوچستان حکومت نے انسداد پولیو کے حوالے سے مزید اقدامات کرتے ہوئے پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکار کو ’جرم‘ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کی قطرے لازمی پلانے کے لئے ویکسینیشن ایکٹ کو بلوچستان اسمبلی میں جلد پیش کیا جائے گا۔اس ایکٹ کے تحت بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو سزائیں بھی دی جائیں گی۔بلوچستان میں محکمہ صحت کے سیکرٹری نور الحق بلوچ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ ’ہم صوبائی اسمبلی میں پولیو ویکسینیشن ایکٹ پیش کرنے کے لئے ایک مسودہ تشکیل دے رہے ہیں‘۔نورالحق کا کہنا ہے کہ جب تک والدین کی جانب سے انکار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اس وقت تک پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔صوبائی سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے کی وجہ سے اس کے اطراف میں موجود 200 میٹرز تک تمام بچے اس وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’قطرے پلانے سے انکار کرنا جرم کے مترادف ہے‘۔خیال رہے کہ بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور پشن کے 45 یونین کونسلز کو پولیو کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے ان یونین کونسلز میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔صوبائی حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے 90 فیصد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ہیں جبکہ 10 فیصد والدین نے انکار کیا۔نورالحق کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو مہم کے لئے بلوچستان کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے یونین کونسلرز سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کونسلرز اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام سے ماہانہ ملاقاتیں بھی کرے گے‘۔یاد رہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں پولیو وائرس کے خطرے کے پیش نظر ’ایمرجنسی‘ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔سال 2011ءکے دوران بلوچستان بھر سے پولیو کے 73 کیسز رپورٹ ہوئے اور صوبائی محکمہ صحت، یونیسیف اور ڈبلو ایچ او کی مدد سے ان میں بتدریج کمی آئی ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…