ممبئی(این این آئی) بھارتی ٹی وی اداکارہ گہنا واسیستھ کو دل کا دورہ پڑ گیا جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکارہ دن میں طویل وقت کام کر رہی تھیں اور اپنی خوراک اور آرام کا خیال نہیں رکھ رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا۔رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے
کہ وہ کام کے دوران انرجی ڈرنکس بھی بہت زیادہ پیتی تھیں اور یہ بھی ان کو ہارٹ اٹیک آنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔31سالہ گہنا ممبئی کے رکھشا ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گہنا بطور ماڈل کئی برانڈز کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں اور مس ایشیاء بکنی کا آن لائن مقابلہ بھی جیت چکی ہیں۔ وہ بھارت کی چند معروف ترین ماڈلز میں سے ایک ہیں جو اب تک 70سے زائد اشتہارات میں کام کر چکی ہیں۔