لاہور( این این آئی )نامور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں جو کچھ کیا اس پر کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتی ،انکل سرگم کے ساتھ ناظرین کے خط پڑھتی تھی جس کے بعد مجھے ڈرامہ سیریل ”بندھن ”میں کام کی پیشکش ہوئی ۔ ایک انٹر ویو میں نادیہ خان نے کہا کہ میں مسلسل کام کرنے کی عادی
نہیں بلکہ میں کسی بھی پراجیکٹ کے بعد ضرور بریک لیتی ہوں ۔ مجھے سنجیدہ سے زیادہ کامیڈی کردار زیادہ پسند ہیں اور میں ایسے کرداروں کو زیادہ انجوائے کرتی ہوں۔ نادیہ خان نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتی اس لئے میں نے زندگی میں جو کچھ کیا اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔