اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا کہ ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئندہ دس سے بارہ ہفتوں کے بعد نہیں رہے گی ۔ نجی ٹی وی پروگرام میںانہوں نے کہاوفاقی وزیر فیصل واوڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یہ کہتا ہوں کہ آپ کی حکومت
نہیں رہے گی۔ تو اور تیرے رفیقوں کا ادا بتا رہا ہے کہ توجا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ق لیگ کی ادا دیکھیں، جی ڈی اے کی ادا دیکھیں اور ایم کیو ایم کی ادا دیکھیں۔اس کا کیا مطلب ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں اتحادیوں کی جانب سے وفاقی حکومت پر دبائو میں اضافہ دیکھنے میں سامنا آیا ہے ۔