اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے خلاف غیرقانونی فنڈنگ کی تحقیقات شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف دائر غیر قانونی فنڈنگ کیس کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو نوٹسزجاری کر دئیے ہیں
اور الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی پی اور ن لیگ کوطلب کرلیا۔دونوں پارٹیوں کی غیرملکی فنڈنگ کی الیکشن کمیشن میں سماعت 26 نومبر کو ہوگی جب کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت بھی اسی روز کی جائیگی۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پی پی کو اسکروٹنی کمیٹی کیسامنے پیش ہونے کیلئے الگ الگ وقت دیاگیاہے۔