لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا کے عہدے پر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے اپنے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیدیا اوراب ان کی جگہ یہ عہدے شہباز گل کو سونپے جانے کاامکان ہے۔شہباز گل نے ستمبر میں بطور ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیدیا تھا۔